بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کا رہائشی 59 سالہ رویندرن نیئر ہفتے کے روز چیک اپ کے لیے اسپتال گیا جہاں وہ اسپتال کی لفٹ میں پھنس گیا اور 2 دن تک لفٹ میں بند رہا جس کے بعد پیر کے روز لفٹ کو معمول کے مطابق چلانے کے بعد متاثرہ شخص کو ریسکیو کیا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ لفٹ میں پہلی منزل پر گئے اور جب واپس نیچے آئے تو اس کے بعد لفٹ نہیں کھلی۔پولیس نے بتایا کہ رویندرن کا فون بھی بند تھا جس کے بعد وہ 2 دن لفٹ میں پھنسے رہے اور پیر کے دن معمول کے مطابق جب لفٹ کو کھولا گیا تو تب وہ باہر نکلے۔
رپورٹ کے مطابق لفٹ میں پھنسنے والے شخص کے اہلخانہ اسپتال عملے کے ساتھ مل کر پولیس کے پاس گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروا چکے تھے