فیصل آباد میں بجلی کے بلوں میں اضافے اور حکومت کی تاجر دوست سکیم کیخلاف احتجاج اور ہڑتال کامیاب نہ ہو سکی، تاجر تنظیمیں تقسیم

فیصل آباد میں بجلی بلوں پر ٹیکسز اور ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم کے خلاف ہڑتال کے معاملے پر تاجر تنظیمیں آمنے سامنے آگئیں انجمن سپریم تاجران امین بٹ گروپ دکانیں کھلوانے میں مصروف رہے جبکہ کارخانہ بازار میں احتجاجی ریلی کا راستہ روک لیا ، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔تاجروں کی آپس میں دھکم پیل پر پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا واضح رہے فیصل آباد گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں میں ہڑتال کے معاملہ پر تاجر تنظیمیں تقسیم ہو گئیں تھیں البتہ جزوی ہڑتال کے حوالہ سے شہر بھر میں پولیس کے 24 سو سے زائد اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات کئے گئے تھے تاجروں کا ایک گروپ حکومت کا حامی رہا جبکہ دوسرے گروپ نے حکومت کی تاجر دوست سکیم کو یکسر مسترد کر دیا

Leave a Reply