صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیدعلی گیلانی کشمیری تحریک کے عظیم رہنما تھے، سید علی گیلانی کا عوام کے حق خودارادیت پرپختہ یقین تھا اور انہوں نے پوری زندگی اس مقصد کے لیے وقف کر دی۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور سید علی گیلانی کی خودارادیت کی جدوجہد کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قید وبند کی تکالیف، صعوبتیں سید علی گیلانی کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائےگا، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا اور پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا
Related Posts
طالبان نے مکس مارشل آرٹس کو پرتشدد کھیل قرار دیکر ملک میں پابندی عائد کر دی
- Admin
- August 29, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کی اسپورٹس اتھارٹی کے ایک نمائندے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مکس مارشل آرٹس […]
پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، اسحاق ڈار کی اسماعیل ہنیہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
- Admin
- August 3, 2024
- 0
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ اور ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ایران کےقائم مقام وزیرخارجہ […]
تھائی لینڈ کی نئی ویزا پالیسی، سیاحوں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی
- Admin
- August 24, 2024
- 0
ڈیسٹی نیشن تھائی لینڈ ویزا (ڈی ٹی وی) نامی اس نئی ویزا اسکیم کا آغاز 15 جولائی کو کیا گیا تھا جس کا مقصد وہ […]