میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا جس کمپنی میں ملازم تھا اس کے مالک ارباز نعیم نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سکیورٹی گارڈ کی موت کی تصدیق کی۔شیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور پھر انسٹاگرام پر شہرت حاصل کی، جہاں مختلف وائرل ویڈیوز میں ان کی شخصیت نے بہت سے مداحوں کے دل موہ لیے، انہوں نے ٹک ٹاک پر کئی ٹرینڈز متعارف کروائے۔وہ ان دنوں ڈیرہ ریسٹورنٹ میں سکیورٹی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، شیرا اس سے قبل جہلم میں شاندار موبائل میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ان کی پرکشش شخصیت نے برانڈ کی آن لائن تشہیر میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ارباز نعیم کو فائدہ ہوا۔شیرا کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، مداح پسندیدہ ٹک ٹاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب ارباز نعیم نے بھی انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کرکے شیرا کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے
Related Posts
جعلی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع، غیر تصدیق شدہ جعلی سمز بند کی جائیں گی
- Admin
- September 2, 2024
- 0
پی ٹی اے کے مطابق دوسرے مرحلے میں جن لوگوں کے شناختی کارڈ کی مدت 2017 سے پہلے مکمل ہوچکی اور اس کی تجدید نہیں […]
بنگلہ دیشی فوج کا وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو 45 منٹ میں استعفے کا الٹی میٹم
- admin
- August 5, 2024
- 0
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہشیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہزاروں لوگ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد […]
سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہئے، محسن نقوی
- Admin
- August 13, 2024
- 0
لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب اویٹ کوپر سے ملاقات کی جس دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران […]