لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کے ہر تعلیمی ادارے تک منشیات پہنچ چکی ہے، ہمارے بچوں کے جسموں میں منشیات کا زہر اتارا جا رہا ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کیے ہیں، ہمیں اپنی طرز سیاست بدلنا ہو گی، بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے، تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں پر بھاری بھرکم ٹیکس منظور نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہر دور میں آئی پی پیز لگی ہیں، 100 میگاواٹ کے پلانٹ کو کاغذات میں 150 میگاواٹ دکھایا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم پرستی کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کیا جاتا ہے، جماعت اسلامی اس تقسیم کو ختم کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر بچہ تعلیم کے ذریعے آگے بڑھے اور پاکستان کا نام روشن کرے
Related Posts
دہشتگردی میں ملوث گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار ، نوٹیفکیشن جاری
- Admin
- July 31, 2024
- 0
وزارت داخلہ کی جانب سے گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہےوزارت داخلہ نے کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری […]
بنگلہ دیشی طلبہ کا ایک بار پھر حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کا اعلان
- Admin
- August 3, 2024
- 0
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق طلبہ تنظیموں نے اتوار سے غیر معینہ مدت کےلیے عدم تعاون تحریک کی کال دی ہے اور طلبہ کوٹا مخالف […]
سابق امریکی نائب صدر نے ٹرمپ کو امریکہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا، کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان
- Admin
- September 8, 2024
- 0
ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں […]