سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود افغانستان میں موجود ہیں، دہشتگرد نور ولی اور مزاحم کو افغانستان میں رہائش کیلئے اسپیشل پرمٹ دیا گیا ہے، نور ولی کو گاڑی اور اسلحے سمیت سرکاری افغان کارڈ بھی ایشو کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ نور ولی محسود کو 2005 ماڈل گاڑی اور 2 بندوقیں رکھنے کی بھی اجازت ہے، دہشتگرد مزاحم کو بھی افغان عبوری حکومت نے اسلحہ اور گاڑی کا پرمٹ دیا ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے مزاحم کا اسپیشل پرمٹ 22 جنوری 2024 کو جاری کیا، دہشتگرد مزاحم کو جاری پرمٹ کابل اور افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں قابل عمل ہے اور اسے گاڑی، ایک ایم فور، ایک ایم سکسٹین اور 2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کو فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی کا بخوبی علم ہے، افغان حکومت خارجیوں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، فتنتہ الخوراج کے تربیتی مراکز اور لاجسٹک بیس افغانستان میں موجود ہے۔اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت کی جانب سے خوراجیوں کو افغانستان کے بارڈر پر ملٹری پوسٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے، ضرورت پڑنے پر ان خوارج کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے داخل کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک افغان دہشتگرد کو پاکستان کے علاقے باجوڑ سے گرفتار کیا گیا تھا جس نے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا تھا
Related Posts
بائیڈن سے متعلق درست پیشگوئی کرنے والی نجومی نے اگلے امریکی صدر کا نام بتا دیا
- Admin
- July 29, 2024
- 0
امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ کا کہنا ہے کہ ستاروں کے مطابق امریکا کے اگلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوسکتے ہیں۔ایمی ٹرپ […]
بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کے بعد نرس سے جنسی زیادتی، لاش جھاڑیوں سے برآمد
- Admin
- August 16, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترا کھنڈ سے تعلق رکھنے والی نرس کی بہن نے 31 جولائی کو نرس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج […]
امریکہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی
- Admin
- August 14, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو 50 سے زائد F-15 فائٹر جیٹ طیارے، میزائل، ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان فروخت کرے […]