پی ٹی آئی سینیٹر دوست محمد نے جوش خطابت میں عمران خان کو دہشتگردی کا ماہر قرار دے دیا

پریزائڈنگ افسر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سینیٹر کی اصلاح کرنے کی کوشش کی تو دوست محمد نے اصرار کرتے ہوئے پھر بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردی کا ماہر قرار  دیا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ ہمارے علاقے میں کہتے ہیں کہ گدھا گم ہو جائے تو آنکھیں بند کر لیتا ہے، گدھا سمجھتا ہے کہ آنکھ بند کر لینے سے وہ کسی کو دیکھائی نہیں دے رہا،  اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو کہتا ہوں عمران خان کو رہا کریں۔ دوست محمد نے کہا کہ عمران خان دہشتگردی کا ماہر ہے،آپ اپنی آنکھیں کھولیں اور عمران خان کو رہا کریں۔اس پر  پریزائڈنگ افسر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سینیٹر کی اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے جملے پر نظر ثانی کریں اور یہ نہ کہیں کہ وہ دہشتگردی کا ماہر ہے۔سینیٹر دوست محمد نے جواب دیا کہ آپ ہماری مخالف جماعت کے ہیں اس لیے یہ کہ رہے، بانی پی ٹی آئی کو افغانستان میں بھی  استاد مانتے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے ان کی اصلاح کرتے ہوئے پھر کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ عمران خان دہشتگردی کے خاتمے میں مہارت رکھتے ہیں۔دوست محمد نے پھر کہا کہ عمران خان دہشتگردی کا ماہر ہے، عرفان صدیقی نے جواب دیا کہ چلیں یہی صحیح اگر آپ اس پر اصرار کرتے ہیں

Leave a Reply