غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیے نے انسٹاگرام بلاک کرنےکی وجہ واضح نہیں کی لیکن ملک بھر میں انسٹاگرام موبائل ایپلیکیشن بھی بلاک ہےرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیے میں انسٹاگرام بلاک کرنےکا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز اورکیمونی کیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔یہ اقدام بدھ کے روز ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون کے تبصروں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تعزیتی پوسٹیں بلاک کرنے پر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‘یہ خالص سینسر شپ ہے، انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا۔تاہم ترکیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پابندی یا التون کے تبصروں پر میٹا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
Related Posts
جارجیا میں کملا ہیرس کے خطاب کے دوران غزہ کے حامی افراد کا احتجاج
- Admin
- August 30, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے حامی مظاہرین نے جارجیا میں ایک ریلی کے دوران کملا ہیرس کو روکا اور غزہ میں ہونے والے […]
بندر بھی ایک دوسرے کو انسانوں کی طرح ناموں سے شناخت کرتے ہیں، تحقیق میں انکشاف
- Admin
- September 1, 2024
- 0
انسانوں سے ہٹ کر اب تک صرف ڈولفنز اور ہاتھیوں کو اپنے ساتھیوں کی شناخت کے لیے ناموں کو استعمال کرتے دیکھا گیا ہے۔مگر اب […]
ٹرمپ اور کملا ہیرس کی مسلمان ووٹرز کی حمایت کیلئے بھاگ دوڑ
- Admin
- October 26, 2024
- 0
امریکی صدارت اور کانگریس کے انتخابات میں 10 روز سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور مسلمان ووٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت […]