برطانوی شخص نے چیریٹی فنڈ کیلئے 18000 فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر ریکارڈ بنا ڈالا

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 34 سالہ جوشوا بریگ مین نے 18ہزار 753 فٹ سے اسکیئنگ کرتے ہوئے پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر چھلانگ لگائی۔ جسے دنیا کی سب سے اونچی ski-BASE جمپ قرار دیا جارہا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ جوشوا بریگ مین نے اس کارنامے کو انجام دینے کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر 2 ہفتے کی محنت کی جس میں ہائیکنگ، اسکیئنگ اور اونچائی پر کیمپ میں رہنے سمیت کچرے کی صفائی شامل ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانوی شخص نے خیراتی رقم جمع کرنے کیلئے اور نیپال میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے اس چیلنج کو قبول کیا۔واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 2019 میں فرانسیسی شہری Matthias Giraud نے 14000 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر قائم کیا تھا

Leave a Reply