کچھ عرصہ قبل امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک گولی ان کے کان کو چھوتے ہوئے گزر گئی تھی جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا، حملہ آور کو پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔اب ایک بار پھر امریکی ریاست پنسلوینیا کے جانس ٹاؤن میں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران سکیورٹی کی ناکامی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص تمام رکاوٹیں عبور کرتا ہوا میڈیا گیلری تک جا پہنچا جہاں پولیس اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق متعلقہ شخص سائیکل پر آیا تھا جو میڈیا رپورٹرز کے لیے بنائی گئی جگہ سے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا، وہاں موجود لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور اسے حراست میں لے لیا۔اس کے کچھ لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں موجود ایک اور شخص کو بھی سکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا دوسرے شخص کیوں حراست میں لیا گیا
Related Posts
لبنان میں پھٹنے والی پیجر ڈیوائسز کی تیاری پر تائیوانی وزیر نے تردید کر دی
- Admin
- September 20, 2024
- 0
لبنان میں پیجر، واکی ٹاکی سمیت دیگر الیکڑانک آلات میں دھماکوں کے معاملے پر تائیوان کے وزیر اقتصادیات نے کہا کہ پیجرز میں استعمال ہونے […]
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے قریب ڈرون حملہ، 2 جاں بحق 3 زخمی
- Admin
- July 30, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق لبنانی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 جاں بحق […]
ایلون مسک کا ٹرمپ کی الیکشن کیمپین کیلئے کروڑوں دینے کا اعلان
- Admin
- July 16, 2024
- 0
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم چلانے والے گروپ کو ماہانہ 45 ملین ڈالر کی رقم […]