کیلیفورنیا: مسلح شخص کی سکول میں فائرنگ، 2 بچوں پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کیلیفورنیا کے ٹاؤن اورویل کے مقامی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص اسکول میں بچے کے داخلے کے سلسلے میں آیا تھا، اسکول میں دوران میٹنگ  وہ طیش میں آگیا اور اس نے کلاس روم کے باہر موجود 2 بچوں پر فائر کھول دیےرپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں بچوں کی عمر 5 اور 6 سال ہے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد گولی مار کر خودکشی کرلی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ یہ حملہ سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے ساتھ اسکول کی وابستگی پر کیا گیا تھا

Leave a Reply