بھارتی میڈیا نے پی سی بی کی شرائط تسلیم کرنے پر نہ صرف بی سی سی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ بھارتی میڈیا کو آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کی تجویز کردہ سہ فریقی سیریز پر اعتراض بھی ایک آنکھ نہ بھایا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آئی سی سی کون ہوتا ہے کہ جو اعلامیے میں سہ فریقی سیریز کی بات کرے، آئی سی سی کیسے لکھ سکتا ہے کہ اسے اعتراض نہیں، یہ بورڈز پر منحصر ہے، سہ فریقی سیریز آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہ مطالبہ کیا جو بھارتی سرکار کے خلاف جاتا ہے، بھارت جب باہمی سیریز نہیں کھیلتا تو یہ کیسے مان لیا گیا، اگر بھارتی حکومت کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا تو پھر بھارتی بورڈ نے کیوں خیال نہیں رکھا، ہمارا سوال یہ ہے کہ اتنے سال آپس میں کھیلنے پر منع کیوں کیاگیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملےکےلیے ضروری تو نہیں تھاکہ جو پاکستان نے کہا اس کو اعلامیے کا حصہ بنایا جائے، چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کے حل میں پاکستان خالی ہاتھ نہیں رہا
Related Posts
باہر نکل کر چئیرمین نیب اور تمہیں نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی نیب تفتیشی افسر کو دھمکیاں
- Admin
- September 6, 2024
- 0
اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران بانی پی […]
اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد
- Admin
- October 7, 2024
- 0
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء، فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی […]
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے سال سے کم بچوں اور فلسطینیوں کے نام امریکی کانگریس میں پیش
- Admin
- September 20, 2024
- 0
الجزیرہ کی خبر کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد امریکی مسلم رکن کانگریس راشدہ طلیب نے 7 اکتوبر کے بعد سے […]