سزا یافتہ شخص کو وزارت سے نوازنے پر تھائی لینڈ کے وزیر اعظم برطرف

غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر  بنانے پر وزیراعظم  سریتھا تھاویسین کو سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔ خبر کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وزیر اعظم نے ایسےوکیل کوعہدہ دیا جس نے جیل کا وقت کابینہ میں گزارا اور وزیر اعظم نے جانتے ہوئے ایسے شخص کو مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 9 میں سے 5 ججزنے تھائی وزیراعظم اورکابینہ کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا، اپنی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے سریتھا تھاوسین نے کہا کہ میں نے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام بہترین طریقے سےکیا مگر عدالتی فیصلے کو قبول کرتاہوں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 67 سالہ  سریتھا تھاویسین ایک سال سے بھی کم عرصے تک تھائی لینڈ کے وزیراعظم رہے، تھاویسین گزشتہ 16 سال میں تیسرے تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالت نے اپنے عہدے سے برطرف کیا ہے، ان سے پہلے بھی دو وزرائے اعظم کو تھائی لینڈ کی عدالت عہدے سے ہٹا چکی ہے۔ بی بی سی نے تھائی وزیراعظم کے برطرفی کی خبر پر لکھا کہ یہ فیصلہ تھائی لینڈ میں سیاسی عدم استحکام کو مزید بڑھاوا دے گا جہاں پہلے کئی دفعہ فوجی بغاوتیں ہو چکی ہیں۔ تھائی لینڈ میں سب سے آخری بغاوت سال 2014 میں ہوئی تھی مگر اس کے بعد بھی اب تک وہاں کوئی مستحکم حکومت نا آسکی

Leave a Reply