بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے میں بدھ کی شب حادثہ پیش آیا جہاں میلے میں لگے بیرئیرز ٹوٹ کر ہزاروں افراد کے ہجوم پر گرپڑے جس سے ہجوم میں بھگڈر مچ گئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ یہ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات 2 بجے کے قریب پیش آیا جہاں سمندر کنارے موجود ہزاروں لوگ بیرئیرز ٹوٹنے کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور اس علاقے میں بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ کمبھ کے میلے میں پیش آنے والے حادثے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم اب تک حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد تقریباً 28 ملین افراد نے بدھ کی صبح 8 بجے دریا میں ڈبکی لگائی اور مذہبی رسومات ادا کیں جب کہ 13 جنوری سے جاری کمبھ کے ملے میں اب تک 200 ملین افراد دریا میں مذہبی رسومات ادا کرچکے ہیں۔بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے حادثے کے بعد ریاستی وزیر صحت کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے
Related Posts
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دیدی
- Admin
- September 16, 2024
- 0
چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور میزبان چین کے درمیان کھیلا گیا، سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب […]
جنرل فیض اور عمران خان کے خلاف کیسز میں ثبوت اکٹھے کر لئے گئے، سرکاری ذرائع کا دعوی
- Admin
- September 7, 2024
- 0
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ عمران خان کیخلاف الزامات کی نوعیت ایسی ہے کہ یہ کیس آرمی ایکٹ کے تحت فوجی ٹرائل کے دائرے […]
عمران خان کو 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر ذرہ سی پریشان نہیں ہے، شیخ رشید
- Admin
- January 18, 2025
- 0
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، […]