فیصل آباد میں حصول انصاف و مقدمات کے اندراج کیلئے پولیس کی انوکھی منطق سامنے آئی ہے۔پولیس گھر میں چوری ہونے پر مقدمہ کے اندراج کیلئے متاثرہ شخص سے حلف لینے لگی۔تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے اندراج مقدمہ کیلئے پطرس مسیح سے مقدس کتاب پر چرچ کے اندر حلف لیا پولیس کانسٹیبل نے مدعی مقدمہ سے حلف لینے کی فوٹیج بھی بنائی۔پطرس مسیح کے حلف دینے کے بعد پولیس نے گھر سے اڑھائی لاکھ مالیت کے سامان چوری کا مقدمہ درج کیا۔پولیس تحقیقات کیلئے جدید وسائل بروئے کار لانے کی بجائے متاثرین کو ہی کٹہرے میں کھڑا کرنے لگی ہے حلف لینے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر سی پی او کا نوٹس،کانسٹیبل عاطف معطل، ایس ایچ او کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا
سی پی او کی جانب سے ایس ایس پی انویسسٹیگیشن کو انکوائری سونپ دی گئی حلف کے بعد اندراج مقدمہ کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی