حزب اللہ نے اپنے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد آج پہلی مرتبہ اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس بیس کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے اپنے حملے میں فادی 4 میزائلوں کا استعمال کیا جو اس سے قبل استعمال نہیں کیے گئے البتہ حزب اللہ فادی میزائل سے دوسرے ورژنز پہلے ضرور استعمال کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا دعویٰ قرار دے دیا۔حزب اللہ میڈیا ریلیشن ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ دشمن کی جانب سے لبنان زمینی راستے سے داخل ہونے کی باتیں جھوٹ ہیں اور اسرائیلی فوج جب بھی آئے گی ہم اس کے لیے تیار ہیں۔علاوہ ازیں غزہ شہرمیں اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 6 افراد شہید ہوگئے جب کہ وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزیں کیمپ میں دو گھروں پراسرائیلی حملے میں شہید افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی منگل کو خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے انجینئرنگ یونٹ کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
Related Posts
اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، صدر مملکت
- Admin
- September 21, 2024
- 0
عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج دنیا کو مختلف علاقوں میں جغرافیائی سیاسی […]
فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم تباہ حالی کا شکار، پاک بنگلہ دیش کا میچ بھی نہ کرایا جا سکا
- Admin
- August 17, 2024
- 0
اقبال اسٹیڈیم فیصل آبادمیں انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس میچز نہ کرانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال اسٹیڈیم کی خستہ حالت […]
نواز شریف کا پنجاب حکومت کی جانب سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان
- Admin
- August 16, 2024
- 0
صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے […]