ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔
دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین بیٹر ایلک اتھانزی پاکستانی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کر سکے اور انہوں نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کوئی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ کھڑا ہو سکا۔قبل ازیں پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے
ملتان ٹیسٹ: پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ ، ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست
