محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پراثرانداز ہوگا اور آئندہ تین سےچار روز میں مشرقی سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر اس کے اثرات کی اس وقت پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور چلاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہوگیا ہے اور طوفان بحیرہ عرب کےشمال مشرق میں ہے جب کہ طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلو میٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی سےقریب ہورہا ہے، طوفان اورماڑہ سے 180کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگا جب کہ طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کاامکان نہیں اور سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان ہے
Related Posts
محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیشگوئی کر دی، اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- admin
- July 10, 2024
- 0
محکمہ موسمیات نے آج سے 15 جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ […]
شہر قائد میں سورج کا پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
- admin
- June 25, 2024
- 0
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد ہے، کراچی میں ہوا بند ہونے اور بے تحاشہ نمی کے باعث لوگ […]
بلوچستان میں بارشوں سے دریائے ناڑی اور تلی میں اونچے درجے کا سیلاب، ایک شہری بہہ گیا
- Admin
- August 5, 2024
- 0
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار میں 49، قلات 45، سبی 41، لسبیلہ 14، بارکھان 5 اور کوئٹہ میں3 […]