ایلون مسک ایکس میں ویڈیو کانفرنسنگ فیچر متعارف کروانے جا رہے ہیں

ایکس نے کچھ عرصہ قبل کالز کا فیچر متعارف کروایا تھا اب ایلون مسک کی زیرملکیت یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم زوم، گوگل میٹ اور مائیکرو سافٹ ٹیمز جیسے سروسز کو ویڈیو کانفرنسنگ ٹول کے ذریعے ٹکر دینا چاہتا ہے۔ایکس کے ایک عہدیدار کرس پارک کے مطابق گزشتہ دنوں ویڈیو کانفرنسنگ ٹول کی آزمائش کمپنی کی ایک اندرونی کانفرنس کے دوران کی گئی تھی۔
ایک ایکس پوسٹ میں کرس پارک نے بتایا کہ ویڈیو کانفرنسنگ ٹول پر کمپنی کے لیے کام کرنے والوں کا ابتدائی ردعمل کافی اچھا تھا اور ایکس کی جانب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے مختلف فیچرز پر کام کیا جائے گا۔ایکس کے مالک ایلون مسک نے کرس پارک کی پوسٹ پر ایک فائر ایموجی کے ذریعے ردعمل ظاہر کیا جو کہ اس نئے فیچر کی رسمی تصدیق سمجھا جاسکتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق صارفین دیگر ویڈیو کانفرنسنگ سروسز کی طرح ایکس پر نئی ویڈیو میٹنگز فوری شروع کرسکیں گے یا اسے شیڈول کرسکیں گے۔اس فیچر کے تحت ہوسٹس ہر ویڈیو میٹنگ کے لیے ایک منفرد کوڈ سیٹ کرسکیں گے جس کی مدد سے دیگر افراد اس ویڈیو کانفرنس کا حصہ بن سکیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ ایکس کی جانب سے یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے اور یہ کہنا بھی ممکن نہیں کہ یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا یا ماہانہ فیس ادا کرنے والے ہی اسے استعمال کرسکیں گے۔خیال رہے کہ ایکس کی جانب سے اب اکثر نئے فیچرز سبسکرپشن پروگرامز کا حصہ بننے والے افراد تک محدود کر دیے جاتے ہیں

Leave a Reply