لاہور میں لرزہ خیز واردات، دوست سے تاوان لینے کیلئےملزم نے 5 سالہ بچی کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باٹاپور میں ملزم کاشف نے 10 اگست کو 5 سالہ فجر کو اغوا کر کے تاوان کا تقاضا کیا اور اسی روز اسے قتل کر کے لاش جنگل میں پھینک دی۔پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کی باقیات گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کر کے فارنزک کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کاشف بچی کے والد راشد کا دوست اور پڑوسی تھا جو بچی کے قتل کے بعد بھی تاوان کا تقاضا کرتا رہا، ملزم کاشف نے معصوم فجر کے والد سے کاروبار کے لیے 10 لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا تھا، پولیس کال ریکارڈ کے ذریعے ملزم کاشف تک پہنچی اور اسے گرفتار کر لیا

Leave a Reply