وزیر داخلہ محسن نقوی کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا ہمیں معلوم ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے، واقعے میں دو تین گروپ ملوث ہیں، یہ واقعہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کو خراب کرنے کی پلاننگ ہے، بہت سے لوگوں کو تکلیف ہے کہ ایس سی او نہ ہو، ہم ایس سی او کی میزبانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، کوئی آپریشن نہیں ہو رہا جو ریاست کو نہیں مانتے اور بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشتگرد ہیں ان کا بندوبست کریں گے، جو ریاست پاکستان کو مانتے ہیں ان کو سر پر بٹھائیں گے اور ان کے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔خیال رہے کہ بلوچستان میں دو روز کے درمیان دہشتگردی کے پے درپے واقعات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 54 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، آپریشن کے دوران فورسز نے درجنوں دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا تھا۔بلوچستان میں دہشتگردی کے متعدد واقعات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا ء کے ہمراہ کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کر کے ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا تھا جس میں انہوں نے دہشتگردوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا
Related Posts
کیا جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ٹیک اوور کر رکھا ہے؟ ملک ایسے نہیں چلے گا، چیف جسٹس
- Admin
- August 10, 2024
- 0
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے مارگلہ […]
بارکھان سے لاپتہ ہونیوالا صحافی کوہلو پریس کلب پہنچ گیا
- Admin
- August 29, 2024
- 0
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان سے گزشتہ روز لاپتا ہونے والے مقامی صحافی حیات کھیتران کوہلو پریس کلب پہنچ گئے۔صحافی کے بھائی حفیظ اللہ کھیتران […]
جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، گرفتار کارکنان کی رہائی کا فیصلہ
- Admin
- July 28, 2024
- 0
حکومت اور جماعت اسلامی کی ٹیموں کے درمیان کمشنر ہاؤس راولپنڈی میں مذاکرات ہوئے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی قیادت وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کی اور […]