حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے انکی بیٹی زینب بھی حملے میں شہید ہو گئیں۔گزشتہ روز اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں بمباری کی تھی اور اس حملے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری تھی، جنوبی ٹاؤن پر اسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔اسرائیل فوج نے کچھ دیر قبل بیروت حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم اب حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے۔ حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔حزب اللہ کے لبنانی چینل المنار پرحسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔ اسرائیل نے بیروت حملے میں حزب اللہ سربراہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی بھی شہادت کا دعویٰ کیا ہے
Related Posts
کلکتہ میں لیڈی ٹرینی ڈاکٹر زیادتی کے بعد قتل، بھارت میں ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے
- Admin
- August 14, 2024
- 0
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی۔ڈاکٹرز کا بتانا ہےکہ […]
پی ٹی آئی احتجاج میں نقص امن کا خدشہ، راولپنڈی میں داخلے کے تمام راستے بند
- Admin
- September 28, 2024
- 0
ایکسپریس وے فیض آباد کے مقام پر جزوی طور پر بند کر دیا گیا، فیض آباد میں ایکسپریس وے سے پیر ودھائی جانے والا راستہ […]
سپریم کورٹ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کل سنائے گی
- Admin
- July 11, 2024
- 0
سپریم کورٹ کل صبح 9 بجے مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنائے گی۔فُل کورٹ فیصلہ نہیں سنائے گی بلکہ قاضی صاحب کا ریگولر بینچ جس میں […]