پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی وصولی کے لیے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان تیار کر لیا۔پاکستان نے آئی ایم ایف کو تین سال میں ٹیکس ریونیو میں 3724 ارب روپے اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس ریونیو میں 1.25 فیصد اضافے کا پلان ہے، زرعی شعبے سے حاصل آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لانا بھی شرائط میں شامل ہے۔دستاویزات کے مطابق ری ٹیلرز اور برآمد کنندگان بھی اضافی ٹیکسوں کی زد میں آئیں گے جبکہ نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا اور تاجروں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائےگی اور مختلف شعبوں کو حاصل چھوٹ، سبسڈیز کا بتدریج خاتمہ پلان میں شامل ہے۔بجلی اور گیس ٹیرف میں بھی مقررہ شیڈول کے مطابق اضافہ کیا جائے گا اور آئی ایم ایف کو ٹیکس ریونیو کی وصولی کو آسان بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ میں 7 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
Related Posts
پاکستان کا لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے 2 جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ
- Admin
- October 22, 2024
- 0
وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں غزہ اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے لبنان […]
اسرائیل نے یو این سیکرٹری جنرل کو دہشتگردوں کا حمایتی قرار دیدیا، ملک میں داخلے پر بھی پابندی عائد
- Admin
- October 2, 2024
- 0
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتیرس کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے […]
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین اسمبلی کے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا
- Admin
- September 13, 2024
- 0
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کے لاجز کو سب جیل قرار دینے کی فائل پر دستخط بھی کر دیے […]