نارتھ کراچی، نیوکراچی، سرجانی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔
شارع فیصل اور ملیر سمیت ملحقہ علاقوں، عزیز آباد،گلشن اقبال، گلستان جوہر اور گلشن حدید میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔لیاری، صدر اور ملحقہ علاقوں میں بھی بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد اور اسکے نواحی علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج رات سے کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں بارش کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ 28 اگست کے بعد مون سون سسٹم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے اور اس دوران 150 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔سردار سرفراز کے مطابق گزشتہ رات گلشن حدید میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ لاہور میں آج شام اور کل صبح شدید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے