پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس کے سبب گوجرانوالہ اور جہلم میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ متعدد فیڈرز ٹرپ کرجانے سے بجلی معطل ہوگئی۔ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش اور لاہور میں تیز ہواوؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔اس کے علاوہ سرگودھا، نارووال، شکر گڑھ، مظفر آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سماہنی میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔مری، بھمبر اور وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں بھی بارشں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ماہرین کی جانب سے پنجاب میں بارش کا یہ سلسلہ 2 روز تک چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے
Related Posts
اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
- Admin
- July 15, 2024
- 0
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، سندھ، پنجاب، بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ گلگت بلتستان اورکشمیر […]
طاقتور مون سون ہواوں کی آمد، کراچی میں 3 سے 5 اگست تک شدید بارشوں کا امکان
- Admin
- August 1, 2024
- 0
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 6 اگست کے دوران سندھ کےاکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور 3 سے […]
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس اسموگ میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات
- Admin
- October 22, 2024
- 0
محکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے تاہم اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسموگ میں […]