محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 6 اگست کے دوران سندھ کےاکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور 3 سے 5 اگست کے دوران کراچی میں بھی درمیانی سے موسلا دھاربارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں آج اورکل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، شہر کا درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں، شدید بارشوں کے باعث کیرتھر اوربلوچستان کی پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ دادو، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور جامشورو میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں، آندھی اورگرج چمک کے باعث کمزور تعمیرات اور سولرپینل کو نقصان کا اندیشہ ہے
Related Posts
فیصل آباد میں بارش نے جل تھل ایک کر دیا، نکاسی آب کا انتظام نہ ہو سکا
- Admin
- July 12, 2024
- 0
شہر بھر میں سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد 87 ملی میٹر اور مدینہ ٹاؤن میں 86 ملی میٹر ہوئی۔ڈوگر بستی 87 گلستان کالونی […]
ملک کے مختلف شہروں میں آج پھر سے بارش برسنے کا امکان
- Admin
- July 13, 2024
- 0
ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت […]
کراچی میں ایک طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا مضبوط سسٹم بننے لگا
- Admin
- August 31, 2024
- 0
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ یہ سسٹم […]