اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم خطے میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی دے رہے ہیں لیکن غریب صارفین کو بجلی سستی دے رہے ہیں جن کا بوجھ دیگر صارفین اٹھا رہے ہیں، مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی تھی، انڈسٹری کو کم قیمت پر بجلی دے رہے ہیں اس کا بوجھ حکومت نے اٹھایا ہےانہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے، بجلی بچانے کے اہم اقدامات میں پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ہے جب کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے حکومت نے نئی پلانٹس لگائے ۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ صارف پر بوجھ 10روپے فی یونٹ تھا جو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بڑھ گیا، اس وقت بجلی کی اوسط قیمت 44 روپے فی یونٹ ہے۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ ہم نے خاموشی کے ساتھ آئی پی پیز پر کام شروع کردیا تھا، یہ بات وزارت سے لیک ہوئی کہ آئی پی پیز سے متعلق کچھ ہونے والا ہے، ہماری مدد ہوگئی شاید جو بات وزارت کھل کر نہیں کررہی تھی وہ انہوں نے کردی، آئی پی پیز سے متعلق خوشخبری دیں گے، پاکستان آگے کی طرف جائے گا
Related Posts
لاہور : پی ٹی آئی جلسے میں رہنماوں کے خطاب جاری، بیرسٹر گوہر اسٹیج پر پہنچ گئے
- Admin
- September 21, 2024
- 0
حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی […]
آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے ، خواجہ آصف
- admin
- June 29, 2024
- 0
برطانوی نشریاتی ادارے کودئے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ماضی میں کیے جانے والے فوجی آپریشنز کے بعد ملک میں دہشت […]
لبنان میں پھٹنے والی پیجر ڈیوائسز کی تیاری پر تائیوانی وزیر نے تردید کر دی
- Admin
- September 20, 2024
- 0
لبنان میں پیجر، واکی ٹاکی سمیت دیگر الیکڑانک آلات میں دھماکوں کے معاملے پر تائیوان کے وزیر اقتصادیات نے کہا کہ پیجرز میں استعمال ہونے […]