کراچی سٹی کورٹ میں کارساز پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا تاہم تفتیشی افسر نے ملزمہ کے 7 دن کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تفتیشی افسر سب انسپکٹر عامر الطاف نے ملزمہ کی عدم پیشی اور ملزمہ کی عارضی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جناح اسپتال کے ماہرنفسیات ڈاکٹر چنی لعل نے ملزمہ کا معائنہ کرکے اسپتال میں داخل کرلیا ہے، ڈاکٹر کے مطابق ملزمہ کی حالت ایسی نہیں کہ اسے عدالت لایا جائے، ملزمہ کی ذہنی حالت بہت خراب ہے، لہٰذا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ملزمہ کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے درخواست کی کہ میری مؤکلہ کو ضمانت دی جائے کیونکہ میری مؤکلہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، وہ جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کی پیشی کے بغیر ضمانت نہیں دی جاسکتی، فاضل عدالت خصوصی مجسٹریٹ کے فرائض انجام دے رہی ہے اور عدالت کو ضمانت دینے کا اختیار نہیں ہے اس لیے ملزمہ کا ایک دن کا ریمانڈ دے رہے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ کل ملزمہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کریں اور اگرملزمہ پیش کرنے کے قابل نہیں ہے اس کا پراپر میڈیکل سرٹیفکیٹ متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ گرفتاری کے وقت ملزمہ کا ڈرائیونگ لائسنس قبضے میں لیا گیا ہے؟ تفتیشی افسر نے عدالت کے استفسار پر گردن ہلا کر نفی میں جواب دیا جس کے بعد ملزمہ کی وکیل نے بتایا کہ میری موکلہ کے پاس پاکستانی نہیں یو کے کا لائسنس ہے، اس پر عدالت نے سوال کیا کہ یو کے کا لائسنس پاکستان میں قابل قبول کیسے ہوگا؟ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے بدھ کے روز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیکر سماعت ملتوی کردی
Related Posts
فیض حمید عہدے پر بیٹھ کر مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لا رہے تھے، سکیورٹی حکام
- Admin
- September 19, 2024
- 0
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فوج کے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے، اس کی کوئی سیاسی […]
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا
- Admin
- September 4, 2024
- 0
ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تاہم بہاؤ میں اضافے سے دریائے جہلم میں سیلاب […]
صنم جاوید کو رہائی کے فوری بعد پھر سے گرفتار کر لیا گیا
- Admin
- July 13, 2024
- 0
صنم جاوید سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہائی کے بعد ایف آئی اے اور پولیس کی ٹیموں نے حراست میں لے کر گوجرانوالہ سے روانہ ہو […]