بھارتی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں دسویں جماعت (میٹرک) کے 2 طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں سے ایک مسلمان تھا، طالبعلموں کے درمیان جھگڑے کے بعد شہر بھر میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے بعد میونسپل کارپوریشن نے مسلمان طالب علم کا گھرغیرقانونی قراردے کرگرا دیا جبکہ نابالغ مسلمان طالب علم کو والد سمیت حراست میں لے لیا گیا۔
خبر کے مطابق واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر حملے کیے اور کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اودے پور شہر میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے اور شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے