بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کے والد نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی نے نائٹ شفٹ پر جانے سے قبل اپنی ڈائری لکھی تھی۔ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی بہت پڑھنے والی لڑکی تھی، وہ اپنے خواب پورے کرنے کے لیے دن میں 10 سے 12 گھنٹے پڑھا کرتی تھی، ڈائری میں لکھی گئی آخری تحریر میں اس نے بتایا کہ وہ زندگی میں کیا کرنا چاہتی ہے۔وحشیانہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ڈاکٹر کے والد نے بتایا کہ اس نے ڈائری میں لکھا تھا کہ وہ اپنے ایم ڈی کورس کے امتحانات میں ٹاپ کر کے گولڈ میڈلسٹ بننا چاہتی ہے، ساتھ ہی اس نے اپنے میڈیکل کے شعبے میں ہمیشہ خدمات سرانجام دیتے رہنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت لڑائیاں لڑیں اور بہت محنت کی، یہاں تک کہ اس کی پرورش کے لیے ہم نے بھی بہت قربانیاں دیں
Related Posts
ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب، کملا ہیرس کو شکست
- Admin
- November 6, 2024
- 0
امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔امریکی صدارتی […]
پاکستان میں بھارت سے زیادہ محبت ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- Admin
- October 12, 2024
- 0
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز لاہور میں نامور مبلغ مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر […]
سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں سے تنگ ، وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری
- Admin
- September 25, 2024
- 0
مقامی انگریزی اخبار کے مطابق پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی حکام نے خبردار کیا ہے اگرعمرہ اور حج […]