ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ اور ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ایران کےقائم مقام وزیرخارجہ علی باقری نے وزیرخارجہ اسحاق ڈارکو فون کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایرانی قوم اور قیادت کے گہرےغم کا اظہارکیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہارکیا اور اسماعیل ہنیہ کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ قومی اسمبلی نے متفقہ طورپراس گھناؤنے فعل کی مذمت کی ہے، اسماعیل ہنیہ کا بہیمانہ قتل بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی درخواست کی، نائب وزیراعظم نے اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے بلانےکی مکمل حمایت کی اور کہا کہ پاکستان او آئی سی کے اس اہم اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت کے ایک گیسٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ہر صورت لینے کا اعلان کرتے ہوئے اسے اپنے اوپر فرض قرار دیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے ملک کی عوام سے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ اسرائیل کے لیے مشکل ہو سکتے ہیں۔ایران کے نگران وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان پر واضح کر دیا ہے کہ ایران اپنی داخلی خود مختاری اور اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا پورا حق رکھتا ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی کے باعث امریکا، جرمنی اور اٹلی سمیت متعدد ممالک نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں بھی بند کر دی ہیں
Related Posts
بھارتی اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے متعدد طلبہ کی طبعیت بگڑ گئی، اسپتال منتقل
- Admin
- August 7, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں پیش آیا جہاں 20 آشرم اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے 250 طالب علموں کی […]
بنگلہ دیش میں مظاہروں میں کمی کے بعد کمیونیکیشن سروسز بحال البتہ سوشل میڈیا پر پابندی برقرار
- Admin
- July 24, 2024
- 0
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پابندی برقرار ہے۔مقامی میڈیا کا بتانا […]
خون آشام اسرائیلی کارروائیوں میں شجاعیہ میں مزید ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے
- admin
- June 27, 2024
- 0
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے علاقے المواسی میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 5 ہزارفلسطینی بےگھر ہوگئے جب کہ کئی افراد زخمی ہیں۔یو […]