پاکستان کی آبادی 2030 تک 99 ملین سے بڑھنے کا خدشہ

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی میں سالانہ بنیادوں پر 3.65 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، اس حساب سے 2030 تک پاکستان کی شہری آبادی 99.4 ملین ہو جائے گی۔
اے ڈی بی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی شرح آبادی 2.55 فیصد ہے، 2023 کی مردم شماری کے مطابق اس وقت پاکستان کی شہری آبادی 93.8 ملین ہو چکی ہے جو 1981 کے بعد چار گنا بڑھ چکی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں پائیدار شہری ترقی کیلئے سمت متعین کرنے پر  بھی زور دیا ہے۔اے ڈی بی کے مطابق آبادی کے مقابلے پاکستان کی معاشی حالت غیر یقینی ہے جبکہ 2020 سے 2021 کے دوران آبادی بڑھنے کی رفتار میں کمی آئی ہے

Leave a Reply