ملک بھر میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین ان دنوں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہو جانے کے باعث ویڈیو کال، ڈاؤ ن لوڈ اور پیغام رسانی میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔اس حوالے سے رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کا بتانا ہے کہ گزشتہ جمعہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس سست ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔سوشل میڈیا صارفین کو واٹس ایپ انسٹاگرام سست ہونے کی وجہ سے میسج بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں بھی صارفین کو انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات سامنے آئی تھیں جس کی وجہ بتائی گئی تھی کہ حکومت کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مخصوص مواد بلاک کرنے کے لیے نئے فائروال کی تنصیب کی جانچ انٹرنیٹ کی سست روی کا سبب ہے۔
Related Posts
آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل، پاور پلانٹس میں اضافی منافع خوری کی نشاندہی
- Admin
- September 1, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی ہے، 13 آئی پی […]
جارجیا میں کملا ہیرس کے خطاب کے دوران غزہ کے حامی افراد کا احتجاج
- Admin
- August 30, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے حامی مظاہرین نے جارجیا میں ایک ریلی کے دوران کملا ہیرس کو روکا اور غزہ میں ہونے والے […]
علیمہ خان کا پی ٹی آئی میں اثر و رسوخ، روف حسن کے موبائل کے فارنزک تجزیئے میں اہم انکشافات
- Admin
- August 24, 2024
- 0
ذرائع کا بتانا ہے کہ رؤف حسن کے فون کے فارنزک تجزیے سے پتہ چلا کہ 23 جون کو علیمہ خان نے رؤف حسن کو […]