حکام کے مطابق7 ستمبر کو خلیجی ملک سے آنے والے منکی پاکس کے مریض کی بغیر کسی رکاوٹ کے پشاور پہنچنے پر وفاقی وزارت صحت نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مریض کی تصویریں اور ائیرپورٹ کی ویڈیو حاصل کر لی ہیں۔حکام نے معاملے پر متاثرہ مریض سے بھی ملنےاور مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کا مؤقف ہے کہ مریض جب اسلام آباد ائیرپورٹ پر اترا تو اس کے چہرے پر نہ دانے تھے اور نہ اسے بخار تھا، یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے کوئی کوتاہی کی یا نہیں، مریض کےساتھ پاکستان پہنچنے والے اور دیگر افراد کی کانٹیکٹ ٹریسنگ بھی جاری ہے۔