غیر ملکی خبر ایجنسی کے سوالات کے جواب پر عمران خان کا کہنا تھاکہ فوج کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار نہ رکھنا بیوقوفی ہے، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور نجی شعبے میں فوج کے اہم کردار کے باعث اگر فوج کے ساتھ بہترین تعلقات نہ رکھے جائیں تو یہ حماقت ہو گی، فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ انتخابات میں ہماری اکثریت تسلیم کرنے تک حکومت یا فوج سے عدالت کے باہر کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ امریکا کے خلاف کوئی رنجش نہیں، حکومت کے خاتمے کے بعد سے میری تنقید افراد کےخلاف رہی فوج کے ادارے کے خلاف نہیں، فوجی قیادت کے بارے میں غلط فہمیوں کو پورے ادارے کے خلاف نہیں ٹھہراناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے تمام مذاکرات کیلئے تیار ہیں جو ملک کی بگڑتی صورتحال کو بہتر کرسکے، وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت سے ایسی کوئی بات چیت کرنےکا فائدہ نہیں، جو اصل قوت ہیں ان سے ہی بات کرنا زیادہ سودمند ہوگا۔بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ فروری کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے دھاندلی زدہ انتخابات تھے، اگر آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں اور میرے خلاف بوگس کیس ختم کیے جائیں تو فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں
Related Posts
نیوزی لینڈ سے مسلسل ناکامی پر کوہلی آپے سے باہر، سارا غصہ آئس باکس پر اتار دیا
- Admin
- October 27, 2024
- 0
بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری […]
پی آئی اے ملازم 16 موبائل فونز جسم سے باندھ کر کینیڈا سے اسلام آباد لے آیا
- Admin
- October 28, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کا ایک ملازم کینیڈا سے اسلام آباد کی پرواز میں 16 نئے موبائل فون جسم کے ساتھ باندھ […]
لاہور کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر انتشار پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس
- Admin
- October 22, 2024
- 0
پنجاب پولیس کے حکام نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کے معاملے پر […]