بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ
شیخ حسینہ واجد بھارت فرار
ہزاروں لوگ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل، توڑ پھوڑ۔۔! مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا، جنہیں قابو کرنے کے لیے سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔
بنگلہ دیشی صحافی یاسر عرفات نے بتایا کہ میں گنابھابن محل کے اندر ہوں، جہاں 1500 سے زیادہ افراد موجود ہیں، وہ فرنیچر اور شیشے توڑ رہے ہیں۔
بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہو گئی ہے۔