فیصل آباد میں بارش کے بعد صورتحال ابتر، ہجویری ٹاون کے اسپتال میں پانی بھر گیا کشتیوں کے ذریعے مریضوں کو نکالا گیا

فیصل آباد میں بارش کے بعد صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی شہر بھر میں شدید بارش کے باعث ہجویری ٹاون میں کشتیاں چل گئیں ہجویری ٹاون میں قائم خدیجہ ٹرسٹ اسپتال سے مریضوں اور لواحقین کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا پرائیویٹ اسپتال کے احاطے میں کئی فٹ پانی بھر گیا تھا بارش کے بعد شہر کی شاہراہیں اور متعدد علاقے پانی میں ڈوبے رہے دوسری جانب انتظامیہ شہر بھر میں پانی کھڑا نہ ہونے کے جھوٹے دعوے کرتی رہی شہریوں کی جانب سے حکومت اور انتظامیہ کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا

Leave a Reply