مہنگائی سے ریلیف دینے کی بجائے حکومت کا ٹک ٹاک مقابلے کروانے کا اعلان، شہریوں کی سخت تنقید

موجودہ ملکی حالات میں حکومت کے عجیب و غریب اور غیر منطقی فیصلے جاری ہیں ایک طرف حکومت عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے دوسری جانب حکومت کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ٹک ٹاک مقابلے کروانے کا اعلان کیا گیا ہے حکومت کی جانب سے جاری کردہ پوسٹر کے مطابق جیتنے والے کو ایک لاکھ اور 75 ہزار روپے بطور انعام دئے جائیں گے جبکہ اس مقابلے کی ایڈورٹائزمنٹ کیلئے ذرائع کے مطابق حکومت 4 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے ڈرامے بازیوں میں وقت ضائع کر رہی ہے غریب آدمی بجلی کے مہنگے بلوں اور مہنگائی سے شدید تنگ ہے حکومت اپنی ہی لگن میں مست ہے

Leave a Reply