غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے جس کے باعث عالمی ادارہ صحت نے غزہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو وائرس پھیلنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا غزہ کے علاقے خان یونس میں آپریشن جاری ہے جس دوران 89 فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔ادھر رفح میں فلسطینی مزاحمتی گروپ کے اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹ حملے کے دوران متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔مزید برآں مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا جس دوران فلسطینی مزاحمتی گروپ کے کمانڈروں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے
Related Posts
اسکاٹ لینڈ کے جزیرے پر متعدد وہیل مچھلیاں پھنس کر ہلاک
- Admin
- July 12, 2024
- 0
اسکاٹ لینڈ کے جزیرے پر 77 وہیل مچھلیاں پھنس کر ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے جزیرے سانڈے پر 77 پائلٹ وہیل کو […]
بنگلہ دیش میں طلبہ کی سول نافرمانی تحریک کے پہلے روز 23 افراد ہلاک
- Admin
- August 4, 2024
- 0
بنگلہ دیش میں طلبہ اپنے مطالبات کی عدم منظوری پر ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور اس بار طلبہ نے وزیراعظم شیخ حسینہ […]
مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں وزرا گرفتار
- admin
- June 28, 2024
- 0
مالدیپ کے صدر محمد موعوز پر کالا جادو کرنے کے الزام میں دو وزرا سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے مقامی میڈیا کے […]