چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک پارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، آپ سرچ وارنٹ کے ساتھ آتے تو ہم آپ کے ساتھ تعاون کرتے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی کیس کی انکوائری کے لیے نہیں آئے، ہمارے ایم این ایز،کے پی اورپنجاب کے ایم پی ایزکے بیان حلفی موجود تھے، پولیس نے وہ تمام بیان حلفی اپنی تحویل میں لے لیے، اس وقت تک ہمارے 10 افراد گرفتار ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ رؤف حسن کی طبیعت ناساز تھی اس لیے میں ان کے ساتھ موجود تھا، پولیس نے کہا آپ کے اوپر کوئی مقدمہ نہیں آپ جاسکتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت جوبھی آپریشن کرناچاہتی ہے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، ہمیں آپریشن عزم استحکام پر تاحال کوئی بریفنگ نہیں ملی
Related Posts
پی ٹی آئی احتجاج : فوج کو کیا اختیارات حاصل ہوں گے انتظامیہ نے مراسلہ جاری کر دیا
- Admin
- October 5, 2024
- 0
اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران نقص امن کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ […]
سیف سٹی منصوبہ : 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع
- Admin
- September 24, 2024
- 0
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ 7 پول سائٹس نے کام شروع کردیا ہے اور […]
کراچی: سچل گوٹھ کے پیٹرول پمپ پر فائرنگ سے بائیک رائیڈ جاں بحق
- Admin
- July 24, 2024
- 0
پولیس کے مطابق پیٹرول ڈلوانے کے دوران موٹر سائیکل سوار افراد کی پمپ ملازم سے تکرار ہوئی جس پر وہاں موجود شہریوں نے ملازم اور […]