لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا انسداد دہشتگردی عدالت کے معزز جج پر عدم اعتماد ہے، دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا آپ نے بانی پی ٹی آئی کو 14 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے، کیا فرق پڑا، بلےکا نشان چھینا، کیسے کیسے نشانات دیے، پھر بھی لوگوں نے ووٹ دیے۔ان کا کہنا تھا جسے ڈیجیٹل دہشتگردی کہہ رہے ہیں یہ پی ٹی آئی کی طرف سے نہیں ہو رہی ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی نہیں کر رہی بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کابینہ کی میٹنگ میں تحریک انصاف پر پابندی کا کام آج کیا جا رہا ہے، نواز شریف اور زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں، آپ اس غلطی کے بعد کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ نہ سپریم کورٹ کو مان رہے ہیں نہ ہی کسی قانون کو، رؤف حسن اور احمد کو فوری رہا کیا جائے، عدالت کے ساتھ لڑائی، عوام کے ساتھ لڑائی اور معیشت تباہ ہے، ابھی شروعات ہیں لیکن آنے والے دنوں میں لوگ چیخیں گے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر جماعتوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے
Related Posts
والد کی جو خواہش تھی وہ انہوں نے حاصل کر لیا، مزاحمت کبھی نہیں رکے گی، شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کا رد عمل
- Admin
- July 31, 2024
- 0
شہید کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھاکہ میرے والد نے جس چیز کی خواہش کی تھی وہ انہوں نے حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا […]
مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی 8 ججز نے ایک اور وضاحت جاری کر دی
- Admin
- October 18, 2024
- 0
الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ سے دوسری وضاحت دی گئی ہے۔اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ […]
عمران خان سے تفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم جیل پہنچ گئی، ٹیسٹ بھی ہوں گے
- Admin
- July 23, 2024
- 0
عمران خان کے خلاف 9 کے 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے لاہور پولیس کی 12 رکنی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔لاہور پولیس کی […]