غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ سمیت دیگر شہروں میں دوسرے روز بھی حالات پرسکون رہے مگر ملک میں کرفیو برقرار ہے جب کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بدستور بند ہیں۔رپورٹ کے مطابق طلبہ نے حسینہ واجد حکومت کو پرتشدد کریک ڈاون پر معافی مانگنے اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھولنے سمیت 8 مطالبات پورے کرنے کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک میں پرتشدد واقعات اور حالات خراب کرنے کا الزام اپنے مخالفین پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی کرفیو نہیں لگانا چاہتے تھے، ہمیں لوگوں کی حفاظت کے لیے کرفیو لگانے پر مجبور ہونا پڑا، جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے تو کرفیو اٹھا لیا جائیگا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں 163افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر بھرتی سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا تھا
Related Posts
امریکی میڈیا صدارتی مباحثے میں جوبائیڈن اور ٹرمپ کی غلط بیانیاں سامنے لے آیا
- admin
- June 28, 2024
- 0
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مباحثے کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 جھوٹ بولے جبکہ جو بائیڈن نے 9 […]
نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئی
- Admin
- December 5, 2024
- 0
بھارتی میڈیاکے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم نے جامع مسجد دہلی میں مورتیوں کی باقیات دفن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سروے کی درخواست جمع کروادی۔ انتہا […]
پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں، ذبیح اللہ مجاہد
- Admin
- August 17, 2024
- 0
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، […]