ذرائع کے مطابق پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور لیگ اسپنر اسامہ میر کو بخار کے باعث جڑانوالہ روڈ پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور اسامہ میر کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پینتھرز اور اسٹالینز کے درمیان مقابلہ آج اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول ہےدوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر اور ڈولفنز کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اپنی کارکردگی کا مزہ اس وقت آتا ہے جب ٹیم کو فائدہ ہو، میرا ردھم اچھا ہے، وکٹیں مل رہی ہیں لیکن ٹیم نہیں جیت پا رہی، کوشش ہوگی کہ ٹیم کو بقیہ میچز میں کامیابی دلاؤں۔انھوں نے کہا کہ ممکن ہے گرم موسم کی وجہ سے فرق پڑ رہا ہو لیکن ٹیمیں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہار رہی ہیں۔ڈولفنز کے فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ چیمپئنز کپ میں پرفارم کرنا بہت ضروری ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، خواہش ہے کہ ریڈ بال کرکٹ کی طرح وائٹ بال میں بھی ٹیم کی نمائندگی کروں
Related Posts
پانچ سالہ مارشل آرٹ عرفان محسود نے بھارت کا 5 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
- Admin
- August 22, 2024
- 0
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا مشکل ترین ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا […]
امریکہ نے جنگ کیلئے اسرائیل کو کتنے ڈالرز دئے اور اسرائیل کو یومیہ کتنا نقصان ہو رہا ہے تفصیلات سامنے آگئیں
- Admin
- October 8, 2024
- 0
سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ کو گزشتہ روز ایک سال مکمل ہوا جب کہ اب یہ جنگ غزہ اور اسرائیلی سے […]
مالی سال 2024-25 کا بجٹ قومی اسمبلی سے منظور
- admin
- June 28, 2024
- 0
قومی اسمبلی نے مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں 18 ہزار 887 […]