بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 9 میں سے 8 اراکین نے شرح سود میں کمی کے فیصلے کی حمایت کی۔بینک آف انگلینڈ کے فیصلے کے بعد شرح سود 5 فیصد سے کم ہوکر 4.75 فیصد ہوگئی ہے۔یہ رواں سال کے دوران شرح سود میں کی جانے والی دوسری کمی ہے۔اس سے قبل اگست 2024 میں شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کی گئی تھی جو کہ 2020 کے بعد پہلی بار کی گئی تھی۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق شرح سود میں کمی کا فیصلہ مہنگائی کی سطح میں کمی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔
برطانیہ میں ستمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنےکی شرح 1.7 فیصد رہی۔2021 کے بعد پہلی باربرطانیہ میں مہنگائی کی شرح 2 فیصد کے ہدف سے نیچےآئی۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر مہنگائی کی شرح مستحکم رہی تو شرح سود میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔مگر بینک آف انگلینڈ نے کہا کہ 2025 میں مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافے کا امکان ہے اور وہ 2.75 فیصد تک پہنچ سکتی ہے