نیپال کے وزیراعظم پشپا کمار داہل پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز وزیراعظم پشپا کمار داہل پر اعتماد کیلئے قرارداد پیش کی گئی تھی۔اعتماد کا ووٹ جیتنے کیلیے پشپا کمار داہل کو کم ازکم 138 اراکین کی حمایت درکار تھی تاہم نیپالی وزیراعظم نے 275 کے ایوان میں صرف 63 ووٹ حاصل کیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیپال کے وزیر اعظم کو مخالفت میں 194 ووٹ پڑے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیپالی وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے کے بعد اب سیاسی رہنما کے پی شرما اولی کی قیادت میں نئی اتحادی حکومت تشکیل دی جائے گی۔خیال رہے کہ نیپال 2008 سے بادشاہت کے خاتمے کے بعد سے سیاسی عدم ا ستحکام کا شکار ہے اور کے پی شرما اولی کی حکومت اس سیاسی عدم استحکام کے باعث 14 ویں حکومت ہو گی
Related Posts
پی ٹی آئی میں اختلافات، لندن احتجاج میں شہریار آفریدی کو تقریر نہیں کرنے دی گئی
- Admin
- November 4, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے میں پارٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔پی ٹی آئی کی جانب سے برطانوی […]
بیروت: اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید
- Admin
- November 18, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب […]
دنیا کے مشہور ترین سیاحتی مقامات بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں
- Admin
- July 18, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس، اسپین، اٹلی، پرتگال، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے کئی شہر ان دنوں شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ بیشتر یورپی […]