پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی پولیس نے رحمے شاہ کے علاقے سے اقبال نامی شخص کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس پر اس کے اہل خانہ نے دیگر افراد کے ہمراہ ماموں کانجن روڑ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کے پہنچنے پر مظاہرین نے ان پر پتھراؤ کیا جس سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ہنگامہ آرائی پرپولیس کی مزید نفری طلب کی گئی جس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کردیا جب کہ ہنگامہ آرائی کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔