محرم کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد

زرائع وزارت داخلہ کے مطابق صوبوں کی جانب سے محرم الحرام کے کچھ ایام میں سوشل میڈیا کی بندش کی سفارش کی گئی تھی جسے وفاقی حکومت نے مسترد کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند نہیں ہوں گی، محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف، مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق محرم میں موبائل سگنلز بھی ان مقامات پر بند ہوں گے جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔
واضح رہےکہ محرم الحرام کے دوران مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Leave a Reply