علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں جلسے کیوں کروں؟ نواز شریف جب سزا کے بعد بیرون ملک تھے تو مریم نواز پنجاب میں جلسے کررہی تھیں، ہم نے انہیں نہیں روکا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین جیل میں ہیں، کیا وہ عورت نہیں؟ کیا پورے پاکستان میں ایک عورت مریم نواز ہی رہ گئی ہیں؟وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو دوبارہ وارننگ دیتے ہیں کہ انہیں روکا گیا تو جواب دیں گے، ایک صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کے راستے روکنے کے لیے کنٹینرز لگائے جارہے ہیں، وہ کس کے وسائل ہیں؟ وہ وزیراعلیٰ ہیں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کریں گے
Related Posts
نو مئی کو ملک میں غدر مچانے والا ٹولہ نئے ہتھکنڈوں سے ملک کے خلاف وارداتوں میں مصروف ہے، شہباز شریف
- Admin
- July 24, 2024
- 0
وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، فلسطین میں ڈھائے جانے […]
مریم نواز نے گورنر پنجاب پر مرضی کا وائس چانسلر تعینات کروانے کا الزام عائد کر دیا
- Admin
- September 26, 2024
- 0
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر کو جس پر اعتراض تھا […]
الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، قائمہ کمیٹی کو اخراجات کی تفصیل دینے سے معذرت
- Admin
- September 3, 2024
- 0
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں الیکشن کمیشن ممبران، ملازمین کی تنخواہ، سفر […]