کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت اپنی بہترین مصنوعات کی وجہ سے دنیا میں مقبولیت حاصل کررہی ہے، دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کےلیے اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور بامعنی مذاکرات موجودہ تنازعات کے حل کے لیے ضروری ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ علاقائی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خطےکے ممالک کو مضبوط تعاون کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان میں معیشت مثبت اعشاریوں کی جانب گامزن ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں
Related Posts
ایکس بندش کیس: عدالت نے حکومت سے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب کر لیا
- Admin
- September 24, 2024
- 0
سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وکیل درخواست گزار اور ایڈیشنل اٹارنی […]
علی امین گنڈا پور کے مریم نواز پر لفظی وار، عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگا دیا
- Admin
- September 30, 2024
- 0
علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں جلسے کیوں کروں؟ نواز […]
مخصوص نشستوں کیلئے اسپیکر کا خط، پی ٹی آئی نے وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- Admin
- September 21, 2024
- 0
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خط پر وضاحت کی استدعا کرتے […]