چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خط پر وضاحت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت واضح کرے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق 12 جولائی کے آرڈر پر نہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خطوط درست قانونی پوزیشن واضح نہیں کرتے، دونوں اسمبلیوں کے اسپیکروں کے خطوط کا 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، دونوں اسمبلیوں کے اسپیکروں کے خطوط الیکشن کمیشن کی جانب سے نظر انداز کیے جانے چاہئیں، 14 ستمبر کے وضاحتی حکم نامے کی روشنی میں الیکشن کمیشن 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کے زیر التوا ہونے تک الیکشن کمیشن کو کسی بھی جماعت کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے روکا جائے اور عدالت ان تمام پہلوؤں کی وضاحت جاری کرے۔یاد رہے کہ چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا کہا تھا
Related Posts
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کنٹرول کرنے میں حکومتی محکموں کو ناکام قرار دیدیا
- Admin
- November 11, 2024
- 0
لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بننے والی اسموگ کو کنٹرول کرنے میں حکومتی محکموں کو ناکام قرار دے دیا۔اسموگ کی روک […]
جاپان : طالبہ نے نظر انداز کئے جانے پر ہتھوڑی کے وار سے 8 افراد کو زخمی کر دیا
- Admin
- January 10, 2025
- 0
جاپان کی ایک یونیورسٹی میں طالبہ نے نظر انداز کیے جانے پر ہتھوڑے سے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا۔ غیر ملکی میڈیا ے مطابق […]
اڈالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، علیمہ خان نے عمران خان کے دو مطالبات سامنے رکھ دئے
- Admin
- December 6, 2024
- 0
اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا حکومت نے لوگوں کو ڈرایا، گھروں کو توڑا، خواتین کے ساتھ […]